آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر صحت ہے اور شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیچھے نہ رہا اور دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے جو 190 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں کویت تیسرے نمبر پر رہا جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 188 رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کےمطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer