سٹی42:حکومتی کوششیں رنگ لانے لگی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں 653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔