ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست

پاکستان کی سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی طرف سے درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی ہے، 3 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر سپورٹ کی درخواست سعودی سفیر کے ذریعے کی گئی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس رکھے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھایا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer