لیہ میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

لیہ میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 100 میگا واٹ کے شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ  سولر پاور پراجیکٹ نجی شعبے میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس منصوبے کا آغاز 7 سال قبل شہباز شریف نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے، پانی، سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نازک وقت ضرور ہے لیکن پاکستان تباہی کی جانب نہیں بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لیہ، گڑھ مہاراجہ اور کوٹ ادو سمیت گرد و نواح کے علاقوں کو فائدہ پہنچے گا، مقامی لوگوں کو روزگار اور علاقے کو ترقی کے مواقع میسر ہوں گے۔