ایل ڈی اے میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے

Lahore office
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے جنرل کیڈر کے متعدد افسران کے تقررو تبادلے کردیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر مصدق شاکر کا ہاؤسنگ فائیو سے تھری میں تبادلہ کردیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم مشتاق کا ہاؤسنگ تھری سے فائیو میں تبادلہ کردیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس رضوان شوکت کا ہاؤسنگ نائن جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر خان ورک کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سے ہاؤسنگ ایٹ میں تبادلہ کردیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر حسان بلال کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا فیص الرحمان کا ہاؤسنگ ون سے ٹو میں تبادلہ کردیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس کا ہاؤسنگ ون جبکہ ارسلان احمد کو ڈی جی سیل سے ہاؤسنگ ون میں تعینات کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے وسیم کو ہاؤسنگ نائن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد ربانی کو آئی ٹی سے ہاؤسنگ نائن میں تبادلہ کردیا گیا۔
 اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اختر کا اکاؤنٹس سے ہاؤسنگ نائن جبکہ اسٹیٹ افسر مہتاب نبی کا ہاوسنگ ون میں تبادلہ کردیا گیا ۔ سٹاف افسر عدنان شاہد کا ہاؤسنگ فور جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے جنید کا ہاؤسنگ سیون میں تبادلہ کردیا گیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی اصغر کا ہاؤسنگ ٹین میں تبادلہ کردیا گیا ۔ رانا احمد ابوبکر کو رائے محمود کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس آئی کا چارج سونپ دیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رائے محمود کی گیارہ دسمبر سے چھتیس روزہ رخصت منظور کرلی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔