پولیس میں اصلاحات کے دعوے کھوکھلےثابت

 Punjab police investigation officers qualification issue
کیپشن: Punjab police investigation officers qualification issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس میں اصلاحات کے دعوے کھوکھلے نکلے ۔ دورجدید میں بھی پولیس تفتیش روایتی نکلی ۔ شہر کے48فیصد تفشیشی افسر میڑک یا آٹھویں پاس نکلے ۔ نہ فرانزک رپورٹ تجزیہ نہ پوسٹ مارٹم رپورٹس کا مطالعہ کرنے کے اہل ۔ سی سی پی او لاہور کا ان افسران کو تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ۔

 لاہور پولیس کے تفتیشی جدید تفتیش کے تقاضوں سے دور ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے48فیصد تفتیشی آفیسرز کی تعلیم میٹرک اور مڈل پاس ہے اور کم تعلیم کے حامل آفیسرز فرانزک اور سی ڈی آر تجزیہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ اسی طرح لاہور پولیس کے تفتیشی آفیسرز میں سے پچاس فیصد جدید ٹیکنالوجی سے ناواقف نکلے ۔

 صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ تفتیشی آفیسرز کے کورسز کا اجراء جلد کیا جارہا ہے،تفتیشی آفیسرز کو معیاری تعلیم اور ضروری کورسز لازمی کرنا ہوں گے، عمران کشور کا کہنا تھا کہ جو کورسز کے بعد بھی اس قابل نہ ہوئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔