قیصر کھوکھر: بے روزگار اور نوکری کے متلاشی پڑھے لکھوں کی سنی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 16 ہزار سکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 16 ہزار سکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن اب جلد یہ بھرتی شروع کر رہا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکشن غلام فریدکے مطابق یہ ٹیچرز گریڈ چودہ، پندرہ اور گریڈ سولہ میں بھرتی کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن لاہورسمیت صوبہ بھر میں یہ بھرتی کرے گا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئی بھرتی کرنے کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔