ویب ڈیسک: کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی شادی پر سادہ پروگرام ہوگا،آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں،بلاول بھی نہ آئے تو کوئی بات نہیں،جنید صفدر کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا،فواد چوہدری کی فضول باتوں کا جواب دینے کا وقت نہیں،فواد چوہدری کو تو مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا.
کیپٹن ر صفدر نے بھائی کی جائیداد کے تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی اداھار نہیں دیتا،ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں،فواد چوہدری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتا ہے،ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،وہ شخص سپریم کورٹ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیئے۔
کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ اس شخص کے گھر میں مکھن شاہ کا قتل ہوا اس کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں،اعجاز افضل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،اعجاز افضل جب وکیل تھا تو قادیانیوں کے مقدمے لڑتا تھا،اعجاز افضل حضور ص کے منکروں کا وکیل بنا اس کے جسم میں کیڑے پڑیں گے،میں کہتا ہوں ممتاز قادری زندہ باد۔
کیپٹن ر صفدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا،مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں،جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا،بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا،ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے،شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے.
آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں،آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں،بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی،اعجاز افضل کو ایف آئی آر دکھا کر پاناما کا فیصلہ لکھوایا گیا،دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے.