(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اُبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے بھی پیا گھر سدھارنے کی جانب پہلا قدم اُٹھا لیا، حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کر لی۔
آریز احمد نے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔
View this post on Instagram
آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔‘
انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں حبا بخاری سے شادی کرنے کا بھی پوچھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا جَلد ہی شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لیے بسم اللّٰہ، چلو ہمیں ایک دوسرے کے لیے گھر بننے دو ۔‘
خیال رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد ہی شادی بھی کرلیں گی۔حبا بخاری کے اس انکشاف کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے منگیتر کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں.