وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا وزیر اعلی آفس کا اچانک دورہ,سٹاف کی حاضری چیک کی

CM office surprise visit
کیپشن: CM office surprise visit
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا وزیر اعلی آفس کا اچانک دورہ, وزیر اعلیٰ  نےسیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اوردیگر سٹاف کے دفاترافسروں اور سٹاف کی حاضری چیک کی.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا وزیر اعلی آفس کا اچانک دورہ ,وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آفس میں فائل ورک اورسمریوں کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا   اورسیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اوردیگر سٹاف کے دفاترافسروں اور سٹاف کی حاضری چیک کی. وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آفس میں آنے والی سمریوں کوجلد نمٹانے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ آفس آنے والی فائلوں پر قواعد و ضوابط کے تحت فی الفور کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کانفرنس روم میں سٹاف میٹنگ کے دوران پہنچ گئے ،میٹنگ کے شرکاء سے ایجنڈے پر بات چیت کی،  سیکرٹری امپلی منٹیشن، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونی کیشن اور دیگر افسرو ں کے دفاتر کو چیک کیا۔وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی دفتری اوقات اورنظم وضبط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  کا کہنا تھا  کہ وزیراعلیٰ آفس میں اپنے آنے والے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، لوگوں سے عزت اوراحترام سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے  کہا کہ  وزیر اعلیٰ آفس کے افسروں اور سٹاف کودیگرمحکموں کے افسروں اورعملے کے لئے مثال بننا ہو گا -
وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے د فاتر کے اچانک دورے جاری رکھوں گا-  افسران کو پبلک سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا ہو گا ۔  ڈپٹی سیکرٹری آفس میں موجود ارکان اسمبلی اور دیگر حاضرین کی وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی اچانک آمد پرخوشگوار حیرت، وزیر اعلیٰ نے آفس میں موجود مشیر حنیف پتافی، رکن پنجاب اسمبلی طاہر رندھاوا اور دیگر شخصیات سے حال احوال پوچھا۔
صوبائی مشیر حنیف پتافی  کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری دفاتر کے دوروں سے کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔  آپ کے ان دوروں کا عوام میں مثبت پیغام جا رہا ہے۔ ایم پی اے طاہر رندھاوا  کا کہنا تھا کہ   گڈگورننس یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دفاتر کے اچانک وزٹ ضروری ہیں

واضح رہے  وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار نے گزشتہ روز محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس  پراچانک چھاپہ مارا تھا ،غیر حاضر ہونے پر سیکرٹری کو او ایس ڈی اور دیگر ملازمین کو معطل کرنے کا حکم دیدیا.  وزیراعلیٰ پنجاب  بغیر پروٹوکول ساڑھے دس بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی ہمراہ تھے،وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے کی دفتر سےغیر حاضری پر شدید برہم ہوئے۔ انہوں نے سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے اورغیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ساڑھے دس بجے تک دفتر حاضر نہ ہونیوالے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، تاخیرسے دفترآنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔