کمسن بچی سے زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار

کمسن بچی سے زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) سندر کےعلاقے میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کے سندر کی رہائشی گیارہ سالہ بچی کے ساتھ بدفعلی کی گئی ہے۔ بچی کی والدہ کی جانب سے سندر پولیس سٹیشن میں ملزم رمضان کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم رمضان کو دو گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم رمضان متاثرہ بچی کا خالو ہے۔ پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔