سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک کا نئی جے آئی ٹی کیلئے عدالت سے رجوع

سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک کا نئی جے آئی ٹی کیلئے عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان عوامی تحریک نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن کے اجرا اور شہبازشریف سمیت دیگر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے دئیے گئے بیان حلفی کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست پاکستان عوامی تحریک کے جواد حامد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ  سمیت دیگر کے سابقہ جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیان حلفی و دیگر کارروائی کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کرنے اور شہباز شریف سمیت دیگر کے سابقہ جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان حلفی سمیت دیگر کارروائی کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔