ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ؛ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سج گیا

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ؛ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورت سجاوٹ سامنے آگئی ۔

شاہراہ دستور پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم آویزاں کردیے گئے ۔  اہم مقامات پر خصوصی ایل ای ڈی سکرینز  نصب کردیں ۔ 

ایل ای ڈی سکرینز پر تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔تینوں ممالک کے پرچموں سے سجی شاہراہ دستور اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ ایل ای ڈی سکرینز پر نمایاں پیغامات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت اور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کر رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کی یہ خصوصی سجاوٹ تینوں ممالک کے درمیان اخوت، باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ عزم کے اظہار کا خوبصورت مظہر ہے۔