ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیورز خبردار! فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال ممنوع قرار

ڈرائیورز خبردار! فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال ممنوع قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچودھری:پنجاب میں فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ممنوعہ لائٹس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق حادثاتی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس سڑک حادثات کا ایک اہم سبب بن رہی ہیں۔ ہائی بیم اور ایچ آئی ڈی لائٹس کی تیز روشنی مخالف سمت سے آنے والے ڈرائیورز کی ویزیبلٹی متاثر کرتی ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پنجاب بھر میں غیر معیاری اور تیز روشنی والی لائٹس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال ممنوعہ لائٹس کے استعمال پر 17 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے والے 5 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو جرمانے کیے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے واضح کیا ہے کہ تمام گاڑیوں پر فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال ممنوع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں پر غیر قانونی اور تیز روشنی والی لائٹس کے استعمال کو ہر صورت روکا جائے گا۔