ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الزائمرز ہونے کی وجہ دریافت کر لی گئی

alzheimer's disease curable، Lithium, New research, city42
کیپشن: الزائمر کیوں ہوتا ہے، یہ اب تک پتہ نہیں چل سکا لیکن سائنسدان اب یہ بتا رہے ہیں کہ لیتھئیم کی دماغ میں کمی الزائمر کا سبب ہو سکتی ہے، کیونکہ الزائمر کے فوت ہو چکے مریضوں کے دماغ میں لیتھئیم کی کمی پائی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محققین لاعلاج بیماری الزائمرز کا علاج تو دریافت نہین کر سکے لیکن اب محققین بتا رہے ہیں کہ انہوں نے الزائمرز ہونے کی وجہ دریافت کر لی ہے۔

حالیہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ انسانی دماغ میں لیتھیئم دھات کی کمی الزائمرز  کا ایک بڑا سبب ہوسکتی ہے۔

 امریکہ کے شہر بوسٹن میں قائم ہارورڈ میڈیکل سکول میں کی جانے والی نئی ریسرچ کے نتائج  میں بتایا گیا کہ  لیتھئیم کی دماغ مین کمی اور الزائمر کے مرض کا گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔ ریسرچرز کو یقین ہے کہ مستقبل میں دماغ میں لیتھیئم کی مقدار کو  بہتر کر کے بیماری کو روکنا یا ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے، اگرچہ مریضوں میں ایسے کوئی آثار  اب تک سامنے نہیں آئے۔

 ہارورڈ کے نیورو سائنسدان بروس یینکر نے اپنے ریسرچ پیپر میں لکھا کہ چوہوں پر ریسرچ کے دوران یہ سامنے آیا کہ زیادہ مقدار میں لیتھیئم دینے سے چوہوں میں الزائمرز کی علامات کم ہوئیں،بعد ازاں ان کی ٹیم نے ریلیجیئس آرڈرز سٹڈی میں شریک افراد کے دماغ کے پوسٹ مارٹم میں متعدد دھاتوں کی مقدار کی پیمائش کی۔

 طویل مدت جاری رہنے والی اس تحقیق میں 65 برس اور اس سے زیادہ کی عمر کے کیتھولک ننیں، پادری اور برادرز شامل تھے۔ معتدل درجہ کی الزائمر بیماری میں مبتلا افراد میں 26 دھاتوں میں سے صرف لیتھیئم کو واضح طور پر کم پایا گیا۔

 تحقیق میں بروس یینکر نے لکھا کہ الزائمرز کے مریضوں میں سب سے اہم تبدیلی لیتھیئم کی مقدار میں کمی تھی۔