ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے؛ محسن نقوی

فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز  کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان کے   33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ فتنہ الہندوستان کے 33 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنہ الہندوستان کے   دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو  کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ قوم   سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔