سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان- افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے کارروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔