سٹی42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ دسٹی42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب آ سکتا ہے جب کہ بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔ کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب اور 13 اگست سے مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے نوٹ کیا ہے کہ بھارت میں دریائے ستلج پر بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔ پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد جبکہ تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا، گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
بھارت میں بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ڈپی ڈی ایم اے پنجاب ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
13 اگست سے مون سون بارشوں کے باعث بھی دریائے ستلج میں پانی میں اضافے کا خدشہ ہے جس سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
13 اگست سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے آج لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔
عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔
نبیل جاوید نے عوام کو مشورہ دیا کہ عوام نقصانات سے بچنے کے لئے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
شہری کسی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔