ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب میں اہم کامیابی؛سکیورٹی فورسز نے 33 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا

ISPR, Zob Intelligence based operation, Fitna Alhindustan, Kharji terrorists killed, city42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع ژوب  کے علاقے سمبازہ میں  سرحد پار سے دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی  دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کر کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

   انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کل 7 اور 8 اگست 2025 کی درمیانی رات کو، ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا ،  یہ دہشت گرد  پاکستان-افغان سرحد  سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس گروہ کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں پکڑ لیا۔

 سکیورٹی فورسز کے  دستوں نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بروقت، جرات مندانہ اور ہنر مندی کے ساتھ کی گئی کارروائی کے نتیجے میں، 33 ہندوستانی سپانسرڈ   خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ان دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

Caption  ژوب  کے علاقے سمبازہ میں  سرحد پار سے دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی  دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کر کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ان تصاویر میں رات کے اندھیرے میں پاکستان  میں گھسنےوالے دہشتگردوں کی لاشوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے