ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوارا بھاسکر کا شوہر فہد احمد کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی توہین آمیز تبصروں پر شدید ردعمل

سوارا بھاسکر کا شوہر فہد احمد کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی توہین آمیز تبصروں پر شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سوارا بھاسکر نے اپنے شوہر، بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تبصروں پرسخت ردعمل سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری" اور "ڈونگری سڑک چھاپ" کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا" میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس ایکس صارف کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر سخت ردعمل دیا اور اس ٹرول کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے صارف کی بات کو ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ "چھپری" ایک ذات پر مبنی توہین آمیز اصطلاح ہے جو ایک مخصوص کمیونٹی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ سوارا نے اس صارف کو ذات پات اور طبقاتی تعصب کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونگری یا کہیں کا بھی سڑک چھاپ ہونا کوئی شرم کی بات نہیں۔

سوارا نے اپنی پوسٹ میں کہا، "اس سخص کا تبصرہ ذات پات اور طبقاتی تعصب سے جڑا ہے ایسی زبان ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے اس موقع پر #casteistAlert کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے 16 فروری 2023 کو اپنے قریبی دوست اور مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کی تھی جس پر انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں اکثر اس طرح کے طنزیہ تبصروں اور آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔