ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشعال یوسفزئی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری

 مشعال یوسفزئی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

مشعال یوسفزئی خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار ہوئیں،الیکشن کمیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔

مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشستر کی خالی نشست پر منتخب ہوئیں،سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا۔