ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،
وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔
کمیٹی میں سیکریٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نمائندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔
پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلئے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے، گرانٹ قومی ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسزسمیت دیگر اخراجات کے لئے مانگی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
رانا مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم شہاز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کوگراس روٹ پر پروموٹ کررہے ہیں۔