وسیم احمد : پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں اہم کھیلوں کے معاملات اور آئندہ کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنرل کونسل میٹنگ کے ایجنڈے کی منظوری کی جائے گی،ایگزیکٹو کمیٹی کو پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،میٹنگ میں ساؤتھ ایشن گیمز اور دیگر ریجنل ایونٹس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ایگزیکٹو میٹنگ میں اولمپک ایسوسی ایشن کی ایکٹویٹی پر بھی تبادلہ خیال ہو گا،پاکستان سپورٹس بورڈ کیجانب سےفیڈریشنزکےانتخابات سمیت مداخلت پرتبادلہ خیال ہو گا۔