ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:میاں ، بیوی کے فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

لاہور:میاں ، بیوی کے فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

فلائی اوور سے اترتے ہوئے  65 سالہ  افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی  موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ  افضل ہسپتال منتقلی کےدوران دم توڑگئے۔

دوسری جانب کینال روڈ پر شاہکام چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت، سندر پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے مقدمہ حادثے میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار 24 سالہ طبیب کے چچا عرفان کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور محمد احمد یار کے خلاف مقدمہ شہریوں کو مارنے ،تیز رفتاری، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔