وقاض احمد:کینال روڈ پر شاہکام چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت، سندر پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے مقدمہ حادثے میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار 24 سالہ طبیب کے چچا عرفان کی مدعیت میں درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور محمد احمد یار کے خلاف مقدمہ شہریوں کو مارنے ،تیز رفتاری، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
شادباغ کے رہائشی ملزم محمد احمد یار نے گزشتہ رات شاہکام چوک کے پاس 2 افراد کو مار دیا تھا ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں 24 سالہ طبیب اور پھل خریدنے والا شہری اقبال بھی دم توڑ گیا تھا جبکہ حادثے میں غلام محی الدین اور شاہد نامی ریڑھی بان زخمی ہوئے جو تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق سندر پولیس نے کار ڈرائیور کو گزشتہ رات موقع سے گرفتار کر لیا تھا۔جناح ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔