ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر , حکومت کی جانب سے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی حد میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس سے لاکھوں افراد کو اضافی بلوں سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد ارکان اسمبلی نے حالیہ بجلی بلوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا معاملہ اٹھایا، جس کا سامنا انہیں صرف 201 یونٹس استعمال کرنے پر کرنا پڑا۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے براہِ راست اظہارِ تشویش کیا اور کہا کہ معمولی یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو بھی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ڈالنا زیادتی کے مترادف ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ موجودہ حد 201 یونٹس کے بجائے 301 یونٹس تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے یعنی جو صارفین 300 یونٹس تک بجلی استعمال کریں گے، انہیں اب پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔