قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی ایک آسامی پر 142 امیدوار فیز ون امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں عائشہ صدیقہ، طاہرہ صادق، آمنہ سعید، ثمرا یار، زنیرہ فاروق شامل ہیں۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی ایک آسامی پر 38 امیدوار فیز ون میں کامیاب ہوئے جن میں عطقیٰ عبدالرزاق، حبیب الرحمن، محمد افتخار، آصف علی، سلطان احمد شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سوشل نیڈ آفیسر لاہور کی دو آسامیوں پر 2 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں فرقان احمداور محمد مجاہد شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ بہاولپور میں سوشل نیڈ آفیسر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار محمد عمیر کامیاب ہوئے،محکمہ معدنیات میں ڈپٹی مینیجر بیسن اسٹڈیز کی ایک آسامی پر ایک امیدوار مباشر احمد فائنل طور پر کامیاب ہوئے۔
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی ایچ اے ٹی اے میں اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک کی آسامیوں پر 6 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں سجاد احمد، محمد شہزاد، محمد عمیر، ساجد علی، محمد امین شامل ہیں۔
انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر کی 4 آسامیوں پر 19 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں ساجد جمشید، عمر فاروق عزیز، حبیب انور، رب نواز، محمد مبین عباس شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے،امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا،امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار (اوپن میرٹ) کے فیز ٹو امتحان کا شیڈول جاری کر دیاہے،انگریزی مضمون کا پرچہ 09 اگست بروز ہفتہ شام 2 بجے اوراردو مضمون و تحریر اور ریونیو لاز کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے،تحصیلدار (اوپن میرٹ) کے فیز ٹو امتحان کے لئے تقریباً 9 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔