(احسن عباسی)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ، دوسری جانب امریکی ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 46 ہزار 3378 کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 45 ہزار کی حد عبور کر لی۔
گزشتہ روز بھی انڈیکس نے بڑی چھلانگ لگا کر پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 46 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا۔ڈالر 282.56 روپے سے کم ہوکر 282.40 روپے کا ہو گیا ۔