ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 ماہ بجلی کے بلوں سے متعلق صارفین کے لیے اہم خبر

3 ماہ بجلی کے بلوں سے متعلق صارفین کے لیے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک3 ماہ کے لیے کیا جائے گا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔

نیپرا کے مطابق  کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ   بجلی صارفین کو کمی کا55 ارب87 کروڑ40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ   بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی۔