ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں  دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو نافذ

بنوں میں  دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، کرفیو نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیکیورٹی فورسز نے ہوید کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے تحت علاقے میں تا حکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ صبح 5 بجے کے بعد گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے جبکہ ہوید سے ملحقہ تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

حکام کے مطابق اطلاعات ہیں کہ شرپسند عناصر شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ کسی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔اگر کسی گھر یا مقام پر دہشتگرد داخل ہو جائیں تو فوری طور پر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی مدد، پناہ یا تعاون دہشتگردوں کو فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایڈمنسٹریشن نے وارننگ دی ہے کہ جس گھر یا مقام سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، اسے فوری طور پر مسمار کر دیا جائے گا اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔