ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی: عمران خان کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

9 مئی: عمران خان کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا جبکہ پولیس کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

بعدازاں انسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر نذر آتش کرنے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔