ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، ریلوے حکام نے 6افسران و ملازمین کو معطل کردیا

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، ریلوے حکام نے 6افسران و ملازمین کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نواب شاہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ پیش آنے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے 6افسران و ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے گریڈ 18کے 2افسران، گریڈ 17 کے ایک افسر کو معطل کردیا، گریڈ 18 کے ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر سکھر حافظ بدر العارفین، گریڈ 18کے ورکس مینجر ورکشاپ کراچی عاطف اشفاق ،  اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نواب شاہ مشرف مجید کو بھی معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ گریڈ 14 کے پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گریڈ 12 کے وے انسپکٹر محمد عارف کو معطل کردیا گیا۔ گریڈ 3 کا کیمین مسٹر کنگل کو بھی معطل کردیا گیا۔ 

سیکرٹری چیئرمین کی اجازت کے بعد معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔