(شاہد سپرا)بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پریشان شہریوں نے سولر بجلی پر انحصار شروع کر دیا،ایک سال میں لیسکو کو ریکارڈ 16 کروڑ یونٹس فروخت کر ڈالے ۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو صارفین کیجانب سےسولرسسٹم سےبجلی کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،صارفین نے ایک سال کے دوران 16 کروڑ یونٹس بناکر لیسکو کو فروخت کر دیئے، لیسکو نے بلوں کی مد میں صارفین کو 3 ارب روپے کا ریلیف دیا، اربوں کے ریلیف کیساتھ ساتھ دیگر ٹیکسز سے بھی صارفین کو بڑا ریلیف ملا، بجلی کی پیداوار کرنے سے لیسکو کو بھی کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا، لیسکو نے صارفین سے 19 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی خریداری کی جبکہ سی پی پی اے سے لیسکو 25 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریداری کرتی ہے،سولر سسٹم سے بجلی کی جنریشن ہونے سے لیسکو کو 6 روپے فی یونٹ کے حساب سے بچت ہوئی۔