ویب ڈیسک: رجنی کانت کی فلم ’’جیلر‘‘ 10 اگست کو ریلیز ہوگی۔ چنئی اور بنگلورو میں مقامی چھٹی ۔ ملازمین اور انکے اہل خانہ کو مفت ٹکٹیں ملیں گی ۔
رپورٹ کے مطابق دو سال بعد رجنی کانت کی آنے والی فلم ان کے ٹریڈ مارک سے لیس مکمل ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہے۔
بھارتی ریاستوں چنئی اور بنگلورو میں دفاتر نے جیلر کی رہائی کے دن اپنے ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہی نہیں کچھ کمپنیوں نے اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مفت ٹکٹ بھی دیے ہیں۔
نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جیلر 10 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں رجنی کانت ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں جیکی شروف کے علاوہ پرینکا موہن، شیوا راجکمار، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، یوگی بابو، وسنت روی، ونائکن بھی ہیں۔