جج ہمایوں دلاورکیخلاف جعلی فیس بک پوسٹ، عمران خان کے وکیل ایف آئی اے طلب

 جج ہمایوں دلاورکیخلاف جعلی فیس بک پوسٹ، عمران خان کے وکیل ایف آئی اے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: ایف آئی اے نے جج ہمایوں دلاورکیخلاف مبینہ جعلی فیس بک پوسٹ لگانےکے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےوکیل نعیم پنجوتھاکو طلب کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں۔اس ضمن میں ایف آئی اے نے  چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو 8 اگست کو طلب کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے جی 13 کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ نعیم حیدرپنجوتھا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سمیت متعدد کیسوں میں وکیل ہیں ۔