ویب ڈیسک: بہاولپور پولیس نےمعروف ٹک ٹاکر سمیت 2 خواتین سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔
بہاولپور پولیس نےمعروف ٹک ٹاکر اور خاتون کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کرلیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی خاتون سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بہاولپور سی آئی اے اور تھانہ بغداد الجدید نے 2 منشیات فروش خاتون کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر اور ایک خاتون کو دیڑھ کلو سے زائد مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے، بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایت پر پارٹیوں کے سہولت کاروں کےخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔