مداح کی حرکت نے شاہ رخ کو پریشان کر دیا،ویڈیو وائرل

بالی ووڈ سٹار،شاہ رخ خان، ممبئی ائیرپورٹ ،سٹی42
کیپشن: Shahrukh khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ  سٹار شاہ رخ خان  کو ایک مداح کی اچانک آمد  نے پریشان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیرون ملک شوٹنگ سے واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے ، بیٹوں آریان خان اورابرام خان  کے ساتھ جیسے ہی ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے ایک مداح نے اچانک ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ لیا اورسلیفی بنانے کی کوشش کی۔

شاہ رخ خان مداح کی اچانک آمد سے گھبرا گئے۔ ایسے میں آریان اپنے والد کی مدد کو آگے بڑھے اوران کا بازوپکڑ گاڑی تک لے گئے، آریان  خان نے یقینی بنایا کہ کوئی دوسرا شخص شاہ رخ خان تک نہ پہنچ سکے۔ شاہ رخ کے گھبرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔