مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خدا نہیں ،عدالت کرے گی،شیخ رشید

Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کیہ احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کرتے ہوئے لکھا کہ اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔