ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لئے اچھی خبر

مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)گرانفروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز، ایک ہفتے کے دوران 619 گرانفروش گرفتار، 712مقدمات درج کئے گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے مہنگائی پیدا کرنے والے کمیشن ایجنٹس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کر دی۔چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صنعت،خوراک،زراعت کے سیکرٹریز، سی ای او اربن یونٹ نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرانفروشی پر619 افراد کو گرفتار کرکے 712 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ناجائز منافع خوروں کوتین کروڑ78لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔اجلاس میں اشیاء کی قیمتوں، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورمنڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرائس کنٹرول سے متعلق کارکردگی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال کیلئے زرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے زرعی منڈیوں میں نیلامی کے عمل میں پرائس کا تعین کرنے کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔