ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات جلد ادا کئے جائیں; عظمیٰ بخاری

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات جلد ادا کئے جائیں; عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب میں جرنلسٹس کانفرنس  میں شرکت کی اور کہا وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات جلد ادا کئے جائیں۔

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے  کانفرنس کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کہا میری سیاست میڈیا کے اردگرد رہی ہے۔میڈیا سے اچھی وابستگی کے باعث ہی شاہد مجھے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا ہے۔مجھے علم ہوا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے ملازمین نکالے جا رہے ہیں۔میڈیا ہاؤسز ملازمین کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کا انتظار کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات جلد ادا کئے جائیں۔ اشتہارات کی مدد میں ملنے والی رقم چاہتے ہیں کہ ملازمین تک پہنچے۔میڈیا ہاؤسز کا آڈٹ کروانے جا رہے ہیں۔میرے لئے یہ خبر ہولناک ہے کہ چھوٹے اخبارات اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے۔ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے والے اخبارات اب نہیں چلیں گے۔
صحافی برادری کو اپنے اندر کے غلط لوگوں کو غلط کہنا ہوگا۔کیا کسی صحافی کا آج تک احتساب ہوا ہے۔جن صحافیوں پر الزامات ہیں کیا کسی صحافی نے ان سے بھی سوال کیا ہے۔ہم ایک دوسرے کو گالی دے کر خود کو اچھا ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ میں نے لاہور پریس کلب والوں سے کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ صحافی کی تعریف کیا ہے۔ہم آج تک انتظار کر رہے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ صحافی کون ہے۔آئیں مل کر ایک لائن بنا لیں اور طے کر لیں کہ اسکو کراس نہیں کرنا۔جس کے پاس کیمرے والا فون ہے وہ خود کو صحافی کہہ رہا ہے۔صحافیوں کو اپنا احتساب کرنا ہوگا غیر صحافی عناصر کو الگ کرنا ہوگا۔صحافی جس دن اپنا احتساب کر لیں گے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔