ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوارڈز کو کبھی اہمیت نہیں دی، اسی لیے مجھے اتنے ایوارڈ بھی نہیں ملے، کاجول

ایوارڈز کو کبھی اہمیت نہیں دی، اسی لیے مجھے اتنے ایوارڈ بھی نہیں ملے، کاجول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایوارڈز کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی، شاید اسی لیے مجھے اتنے ایوارڈ بھی نہیں ملے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ بجائے اسکے کہ ایوارڈز کے ذریعے سے اپنی کارکردگی کی توثیق حاصل کی جائے، لوگوں کو چاہیے خود کو بطور فنکار مطمئن کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور دوسروں کی مرضی پر انحصار نہ کریں۔ وہ اس پر یقین رکھتی ہیں کہ ایوارڈز عارضی اور قلیل المدتی ہوتے ہیں۔

انکے مطابق یہ مختصر شناخت پیش کر سکتے ہیں کیونکہ ایک سال بعد ہی یہ تبدیل ہوجاتے ہیں اور نئے لوگوں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ اسی لیے میں کہتی ہوں کہ یہ وقتی ہوتے ہیں۔