سٹی 42: انٹر بینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں قیمتیں برقرار ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 280.57 روپے سے بڑھ کر 280.73 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.96 روپے پر برقرار ہیں ، اوپن مارکیٹ میں یورو ٓ48 پیسے کمی کے بعد 308.61 روپے پرآگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 3.10 روپے سستا ہوکر 360.05 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم ایک پیسے کمی سے 76.72 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 74.92 روپے پر آگیا۔