ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم فلائی اوور تا شوق چوک کےمنصوبے پر دوبارہ کام شروع

شوکت خانم فلائی اوور تا شوق چوک کےمنصوبے پر دوبارہ کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: شوکت خانم فلائی اوور تا شوق چوک میں سیور تبدیلی کےمنصوبے پر دوبارہ کام شروع، واسا ،کنٹریکٹرز نے ڈیڈ لائن کےمطابق منصوبے کی تکمیل کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔
کنٹریکٹرز شوکت خانم سے ایل ڈی اے پلازہ تک جون میں کام مکمل کریں گے، ایل ڈی اے سے آگے شوق چوک تک کام دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔
سیور کے لئے 72,66,36 انچ کا سیور ڈالا جائے گا، سب سے مشکل سیور 32فٹ کھدائی کرکے 72انچ کا ڈالنا چیلنج ہوگا، شوکت خانم سے شوق چوک تک مین کوریڈور پر 2لائن کور کرکے کھدائی کی جائیگی۔

پراجیکٹ مینجر کا کہنا تھا کہ تنصیبات کومتاثر نہ کرنے کی پلاننگ سے سروس لین ،گرین بیلٹ کو نہیں چھیڑا جائیگا، واسا کے کنٹریکٹرز سیور ڈال کر ٹریک واسا کے ہیڈ اوور کریں گے۔