ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکاز نوٹس ملنے پر پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کا پارٹی صدر کو جواب

 شوکاز نوٹس ملنے پر پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کا پارٹی صدر کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنے کا معاملہ، اکمل خان باری نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی صدر کو بھجوا دیا۔
گزشتہ روز اکمل خان باری کو پارٹی ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اکمل خان باری پر لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کرنے کا الزام تھا۔

اکمل خان باری نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کیساتھ دن رات پارٹی کیلئے محنت کررہا ہوں، مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،مینار پاکستان جلسہ کی اجازت مانگنے پر پنجاب حکومت نےمیرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے۔
میری تمام کاوشیں امت مسلمہ کے لیڈر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہیں،میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں پارٹی کے ڈسپلن پر عمل کرنا ترجیح ہے۔

اکمل خان باری نے پارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پہلے اور آئندہ بھی پارٹی ڈسپلن کا پابند رہونگا،بانی پی ٹی آئی کیلئے دل وجان سے وفاداری کیساتھ اپنے امور سرانجام دیتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل باری کو شو کاز نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

شو کاز  کے متن میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے اکمل باری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بغیر این او سیز کیلئے اپلائی کیا،اکمل باری پارٹی لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کے اعلان کیا۔

اس طرز عمل سے پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے 3 روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کریں، آئندہ بغیر مشاورت کے ایسی سرگرمی پر مزید ایکشن لیا جائے گا۔

صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری رانا بلال اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اکمل خان باری نے 10 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا۔