ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4111 غیر قانونی مقیم تارکین کو ملک سے ڈی پورٹ کردیا گیا

4111 غیر قانونی مقیم تارکین کو ملک سے ڈی پورٹ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: 89 ہزار غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم جاری،انخلا مہم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 5950 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،1839 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

لاہور میں 05 سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، ہولڈنگ سنٹرز میں کیپسٹی کے مطابق غیرقانونی تارکین کو شفٹ کیا جارہا ہے۔

ویزہ ختم ہونے والے۔۔جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف کاروائیان کی جارہی ہیں، پاکستان میں رہ کر شادیاں کرنے والوں کو سپیشل کیس کے طور پر لیا جارہا ہے۔

تارکین کو بارڈر تک منتقلی کے دوران ہیومن رائٹس کا مکمل خیال رکھا جارہاہے، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا،غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔