ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 220 مقدمات درج

ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 220 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف گرینڈ آپریشن، رمضان میں سٹی ٹریفک پولیس نے بھکاریوں کیخلاف 220 مقدمات درج کروا دیے۔

رمضان المبارک میں پیشہ گداگروں کی تعداد میں اضافہ، بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کےلئے 4 اسکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک میں 220 پیشہ وار گداگروں کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ 3 ہزار سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ڈویژنل اور سرکل افسران اپنی نگرانی میں کارروائی کروائیں ۔