ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کون کون ہو گا؟ 

National T20 team, speculations, City42, Haris Rauf injury, PCB, T20 Cricket Format
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں انجری کا شکار حارث رؤف کے نمائندگی سے محروم ہونے کا امکان ہے ۔  متحدہ عرب امارات سے کھیلنے والے پی ایس ایل کے پرفارمر عثمان خان اِن ایکشن ہوں گے ۔ 
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 9 اپریل کو کیے جانے کا امکان ہے، ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، عثمان خان، عماد وسیم ،محمد عامر، صائم ایوب ،محمد رضوان،شاداب خان،افتخاراحمد، اعظم خان، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخرزمان،وسیم جونیئر،عباس آفریدی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔  اسپنر ابرار احمد اور اسامہ میر میں سےایک کھلاڑی کو نمائندگی ملے گی جبکہ حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔