ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

جسٹس فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: Justice Faiz Isa, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 6 رکنی بنچ سے متعلق تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کیساتھ ویب سائٹ پر جاری ہوا تھا،تاہم جسٹس فائز عیسیٰ کا نوٹ کچھ دیر بعد ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

 یاد رہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے کیخلاف لارجر بنچ کی کارروائی پر اعتراض اٹھا یاتھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تفصیلی نوٹ حافظ قرآن اضافی نمبرز کیس میں جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیاتھا کہ وفاقی حکومت رجسٹرار عشرت علی کو 3 اپریل کو عہدے سے ہٹا چکی تھی ،رجسٹرار نے حکومت کا حکم نہ مانتے ہوئے 4 اپریل کو 6 رکنی بنچ کا روسٹر جاری کیا، رجسٹرار نے 29 مارچ کے فیصلے پر غیرقانونی سرکلر جاری کیا ۔

تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیاتھا کہ غیرقانونی سرکلر کا چیف جسٹس کو بھی بھی خط لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا،سرکلر غیر آئینی ہونے کا ادراک ہونے پر 6 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کوئی دوسرا بنچ اپیل نہیں سن سکتا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلے میں مزید کہا کہ لارجر بنچ کی تشکیل قانونی تھی نہ وہ آئینی عدالت تھی ،چیف جسٹس کیلئے استعمال کیا گیا لفظ ماسٹر آف روسٹرز آئین میں کہیں نہیں ملتا،6 رکنی لارجر بنچ کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،جلد بازی میں لارجر بنچ نے سماعت کی اور8 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا۔

تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیاتھا کہ معمول کے مطابق سماعت ہوتی تو4 ججز سوچتے ان کے سینئر کیا کررہے ہیں،عدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیاجائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer