ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں دراڑپڑ گئی،قیادت کی جانب سے پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا، ارباب خضر کو شوکاز جاری کر دیئے گئے،فرید مفکر اور ایثال خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا،تمام رہنماﺅں کو پارٹی عہدوں سے بھی علیحدہ کردیا گیا۔