ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 6 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا،تاہم آج اسلام آباد پولیس تھانہ گولڑہ میں درج ایک اور مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو لینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت پہنچی۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا، عدالتی فیصلے پر علی امین گنڈا پور کے وکیل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دوبارہ رجوع کیا اور علی امین گنڈا پورکی گرفتاری اور اسلام آباد منتقلی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

پولیس علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی، علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پہنچتے ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer